بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ ﴿1﴾ فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ ﴿2﴾ وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ﴿3﴾ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ ﴿4﴾ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿5﴾ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ﴿6﴾ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ﴿7﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے ﴿1﴾ یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ﴿2﴾ اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے ﴿3﴾ تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے ﴿4﴾ جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں ﴿5﴾ دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں ﴿6﴾ اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کر دیتے ہیں ﴿7﴾