بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿1﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿2﴾ إِلَٰهِ النَّاسِ ﴿3﴾ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿4﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿5﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴿6﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں ﴿1﴾ جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے ﴿2﴾ سارے انسانوں کا معبود ہے ﴿3﴾ شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے ﴿4﴾ اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے ﴿5﴾ وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے ﴿6﴾