بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا ﴿4﴾ وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ﴿5﴾ فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا ﴿6﴾ وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً ﴿7﴾ فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ﴿8﴾ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ﴿9﴾ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ ﴿10﴾ أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ﴿11﴾ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ﴿12﴾ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ ﴿13﴾ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ ﴿14﴾ عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ ﴿15﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ ﴿16﴾ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ ﴿17﴾ خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ ﴿3﴾ إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ﴿1﴾ لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿2﴾ بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ ﴿18﴾ لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ ﴿19﴾ وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿20﴾ وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿21﴾ وَحُورٌ عِينٌ ﴿22﴾ كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ﴿23﴾ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿24﴾ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ﴿25﴾ إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ﴿26﴾ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ ﴿27﴾ فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ ﴿28﴾ وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ ﴿29﴾ وَظِلٍّ مَمْدُودٍ ﴿30﴾ وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ ﴿31﴾ وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ﴿32﴾ لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ﴿33﴾ وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ ﴿34﴾ إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً ﴿35﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ﴿36﴾ عُرُبًا أَتْرَابًا ﴿37﴾ لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿38﴾ ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ ﴿39﴾ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ ﴿40﴾ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ﴿41﴾ فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ﴿42﴾ وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ ﴿43﴾ لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ﴿44﴾ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ﴿45﴾ وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ ﴿46﴾ وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿47﴾ أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ ﴿48﴾ قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ ﴿49﴾ لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ ﴿50﴾ ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ ﴿51﴾ لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ ﴿52﴾ فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ﴿53﴾ فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ ﴿54﴾ فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ﴿55﴾ هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ ﴿56﴾ نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ﴿57﴾ أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ ﴿58﴾ أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ﴿59﴾ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿60﴾ عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿61﴾ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ﴿62﴾ أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ ﴿63﴾ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ﴿64﴾ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ﴿65﴾ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ﴿66﴾ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿67﴾ أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ ﴿68﴾ أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ ﴿69﴾ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴿70﴾ أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ ﴿71﴾ أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ ﴿72﴾ نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ ﴿73﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ﴿74﴾ فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ ﴿75﴾ وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ﴿76﴾ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ ﴿77﴾ فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ ﴿78﴾ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ﴿79﴾ تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿80﴾ أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ ﴿81﴾ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ﴿82﴾ فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ﴿83﴾ وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ ﴿84﴾ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ ﴿85﴾ فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ﴿86﴾ تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ﴿87﴾ فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ﴿88﴾ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ﴿89﴾ وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿90﴾ فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿91﴾ وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ ﴿92﴾ فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ ﴿93﴾ وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ﴿94﴾ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ﴿95﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ﴿96﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے ﴿4﴾ اور پہاڑ بالکل چور چور ہو جائیں گے ﴿5﴾ پھر ذرات بن کر منتشر ہو جائیں گے ﴿6﴾ اور تم تین گروہ ہو جاؤ گے ﴿7﴾ پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا ﴿8﴾ اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا ﴿9﴾ اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں ﴿10﴾ وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں ﴿11﴾ نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے ﴿12﴾ بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے ﴿13﴾ اور کچھ آخر دور کے ہوں گے ﴿14﴾ موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر ﴿15﴾ ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ﴿16﴾ ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کر رہے ہوں گے ﴿17﴾ وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہو گی ﴿3﴾ جب قیامت برپا ہو گی ﴿1﴾ اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے ﴿2﴾ پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے ﴿18﴾ جس سے نہ درد سر پیدا ہو گا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے ﴿19﴾ اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے ﴿20﴾ اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہو گی ﴿21﴾ اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی ﴿22﴾ جیسے سربستہ ہوتی ﴿23﴾ یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہو گا ﴿24﴾ وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں ﴿25﴾ صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہو گا ﴿26﴾ اور داہنی طرف والے اصحاب۔۔۔ کیا کہنا ان اصحاب یمین کا ﴿27﴾ بے کانٹے کی بیر ﴿28﴾ لدے گتھے ہوئے کیلے ﴿29﴾ پھیلے ہوئے سائے ﴿30﴾ جھرنے سے گرتے ہوئے پانی ﴿31﴾ کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے ﴿32﴾ جن کا سلسلہ نہ ختم ہو گا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہو گی ﴿33﴾ اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے ﴿34﴾ بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے ﴿35﴾ تو انہیں نت نئی بنایا ہے ﴿36﴾ یہ کنواریاں اور آپس میں ہم جولیاں ہوں گی ﴿37﴾ یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں ﴿38﴾ جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے ﴿39﴾ اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے ﴿40﴾ اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے ﴿41﴾ گرم گرم ہوا کھولتا ہوا پانی ﴿42﴾ کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ ﴿43﴾ جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے ﴿44﴾ یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے ﴿45﴾ اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کر رہے تھے ﴿46﴾ اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا ﴿47﴾ کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے ﴿48﴾ آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب ﴿49﴾ ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے ﴿50﴾ اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں ﴿51﴾ تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے ﴿52﴾ پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے ﴿53﴾ پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے ﴿54﴾ پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں ﴿55﴾ یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہو گا ﴿56﴾ ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے ﴿57﴾ کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو ﴿58﴾ اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں ﴿59﴾ ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کر دیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں ﴿60﴾ کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کر دیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کر دیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو ﴿61﴾ اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو ﴿62﴾ اس دانہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو ﴿63﴾ اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ﴿64﴾ اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنا دیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ ﴿65﴾ کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے ﴿66﴾ بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے ﴿67﴾ کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو ﴿68﴾ اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں ﴿69﴾ اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنا دیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو ﴿70﴾ کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو ﴿71﴾ اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں ﴿72﴾ ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے ﴿73﴾ اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں ﴿74﴾ اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھا کر کہتا ہوں ﴿75﴾ اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے ﴿76﴾ یہ بڑا محترم قرآن ہے ﴿77﴾ جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے ﴿78﴾ اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے ﴿79﴾ یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ﴿80﴾ تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو ﴿81﴾ اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو ﴿82﴾ پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے ﴿83﴾ اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ ﴿84﴾ اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو ﴿85﴾ پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو ﴿86﴾ تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو ﴿87﴾ پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے ﴿88﴾ تو اس کے لئے آسائش،خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں ﴿89﴾ اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے ﴿90﴾ تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے ﴿91﴾ اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے ﴿92﴾ تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے ﴿93﴾ اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے ﴿94﴾ یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے ﴿95﴾ لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو ﴿96﴾