بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ ﴿4﴾ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ ﴿5﴾ إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ ﴿6﴾ وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ﴿7﴾ وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ﴿8﴾ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ﴿9﴾ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ﴿10﴾ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ ﴿11﴾ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿12﴾ إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ﴿13﴾ وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ﴿14﴾ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ﴿15﴾ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ ﴿16﴾ وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ ﴿2﴾ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ﴿3﴾ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ ﴿1﴾ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ ﴿17﴾ فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ﴿18﴾ بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ ﴿19﴾ وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ ﴿20﴾ بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ ﴿21﴾ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ ﴿22﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اصحاب اخدود ہلاک کر دیئے گئے ﴿4﴾ آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے ﴿5﴾ جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے ﴿6﴾ اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کر رہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں ﴿7﴾ اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے ﴿8﴾ وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے ﴿9﴾ بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے ﴿10﴾ بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ﴿11﴾ بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے ﴿12﴾ وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے ﴿13﴾ وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ﴿14﴾ وہ صاحبِ عرش مجید ہے ﴿15﴾ جو چاہتا ہے کر سکتا ہے ﴿16﴾ اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے ﴿2﴾ اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم ﴿3﴾ برجوں والے آسمان کی قسم ﴿1﴾ کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے ﴿17﴾ فرعون اور قوم ثمود کی خبر ﴿18﴾ مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں ﴿19﴾ اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے ﴿20﴾ یقیناً یہ بزرگ و برتر قرآن ہے ﴿21﴾ جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے ﴿22﴾