بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ﴿4﴾ فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ﴿5﴾ سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ ﴿6﴾ إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ﴿7﴾ وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿8﴾ فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ ﴿9﴾ سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ ﴿10﴾ وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ﴿11﴾ الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ﴿12﴾ ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿13﴾ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ ﴿14﴾ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ﴿15﴾ بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ﴿16﴾ وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿3﴾ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ﴿1﴾ الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿2﴾ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ﴿17﴾ إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ﴿18﴾ صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿19﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

جس نے چارہ بنایا ہے ﴿4﴾ پھر اسے خشک کر کے سیاہ رنگ کا کوڑا بنا دیا ہے ﴿5﴾ ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکو گے ﴿6﴾ مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے ﴿7﴾ اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے ﴿8﴾ لہذا لوگوں کو سمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو ﴿9﴾ عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا ﴿10﴾ اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا ﴿11﴾ جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے ﴿12﴾ پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت ﴿13﴾ بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہو گیا ﴿14﴾ جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی ﴿15﴾ لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو ﴿16﴾ جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے ﴿3﴾ اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو ﴿1﴾ جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے ﴿2﴾ جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے ﴿17﴾ یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے ﴿18﴾ ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسیٰ علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی ﴿19﴾