بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا ﴿1﴾ وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا ﴿2﴾ وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا ﴿3﴾ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا ﴿4﴾ وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا ﴿5﴾ وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا ﴿6﴾ وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا ﴿7﴾ فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا ﴿8﴾ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا ﴿9﴾ وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا ﴿10﴾ كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا ﴿11﴾ إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا ﴿12﴾ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا ﴿13﴾ فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا ﴿14﴾ وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا ﴿15﴾

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم ﴿1﴾ اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے ﴿2﴾ اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے ﴿3﴾ اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے ﴿4﴾ اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے ﴿5﴾ اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے ﴿6﴾ اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیا ہے ﴿7﴾ پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے ﴿8﴾ بے شک وہ کامیاب ہو گیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنا لیا ﴿9﴾ اور وہ نامراد ہو گیا جس نے اسے آلودہ کر دیا ہے ﴿10﴾ ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی ترکیب کی ﴿11﴾ جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا ﴿12﴾ تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا ﴿13﴾ تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کر دیا اور انہیں بالکل برابر کر دیا ﴿14﴾ اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے ﴿15﴾